ایران حوثیوں کی مدد بند کرے: امریکہ 

298

واشنگٹن:امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران حوثیوں کی مدد بند کرے، حوثیوں کے حملے خطرناک اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے بحیرہ احمر کی شپنگ لین میں حوثیوں کے حملوں کے معاملے پر ایک بیان میں کہی۔ 

انہوں نے کہا کہ حوثیوں کے حملوں کے معاملے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، جو بین الاقوامی ریسپانس کا حق رکھتا ہے۔ 

انہوں نے کہا  کہ مسئلے سے نمٹنے کے لیے منگل کو ورچوئل اجلاس بلایا گیا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے وزراء   شرکت کریں گے۔