اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دار الحکومت اسلام آباد سمیت اردگرد کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 140 کلومیٹر یر زمین تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ڈوڑا مقبوضہ کشمیر تھا۔