اسلام آباد: عدالت نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اسد عمر کو 25مئی جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں بری کر دیا۔
کیس کی سماعت سول جج نوید خان نے کی، عدالت نے دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔