بھارت میں کورونا وبا دوبارہ پھوٹ پڑی: ماسک لازمی قرار

503
cases of Corona

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ میں کورونا کیسز میں پریشان کن حد تک اضافے کے باعث حکومت نے پابندیاں نافذ کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں کورونا کے نئے کیسز میں مبتلا زیادہ تر مریضوں میں ویرینٹ JN.1 پایا گیا ہے، جس کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی  ساتھ ہی حکومت نے کئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی سرحد پر نگرانی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹ کی مہم چلائی جائے گی جب کہ علامات اور مشتبہ کیسز کے حامل افراد کو لازمی طور پر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی۔

یاد رہے کہ کورونا کیسز کی تعداد کے حوالے سے بھارت امریکا کے بعد سب سے بڑا ملک تھا جہاں 5 لاکھ سے زائد افراد اس مرض میں ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 4 کروڑ افراد کو کورونا ہوا تھا۔