سپریم کورٹ فیصلہ: الیکشن التوا کی سازشیں دم توڑ گئیں، پرویز الٰہی

302

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن ملتوی کرانے کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں۔

اڈیالہ جیل میں سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے ساتھ ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا شیڈول جاری کروانے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے امیدواروں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف فوری اور شفاف انتخابات کی خواہاں ہے، اس سلسلے میں پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہیے۔

سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں عام انتخابات کی حکمت عملی اور قانونی امور پر مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر چوہدری شمشاد ملہی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔