اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی انتخابات سے فرار چاہتی ہے، الیکشن مقررہ وقت پر کیے جائیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ہم پر بھی سورج سوا نیزے پر تھا، ہماری پارٹی کے لوگوں نے ہمت اور بہادری کا ثبوت دیا، پی ٹی آئی کو شکست نظر آ رہی ہے اس لیے وہ الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے الیکشن کے انعقاد پر باقاعدہ حملہ کیا ہے، پی ٹی آئی الیکشن شیڈول پر عملدرآمد روکنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، تمام جماعتیں 8فروری کو الیکشن کے انعقاد پر زور دے رہی ہیں۔