تہران:ایران نے سعودی عرب کے شہریوں کو اپنے ہاں داخل ہونے کے لیے ویزا سے استثنی دینے کا فیصلہ کرلیا، ایران نے سعودی عرب کو ان 33ملکوں میں شامل کرلیا جنہیں ویزا سے مستثنی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثہ اور سیاحت عزت اللہ زرغامی نے کہا ہے کہ ملک یکطرفہ طور پر سعودی عرب، ہندوستان، روس، امارات، بحرین، قطر، کویت، لبنان اور دیگر سمیت 33ممالک کے شہریوں کے داخلے کا ویزا منسوخ کرنے پر راضی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عملی طور پر ملک کے دروازے دنیا کے لیے کھولنے کے لیے پرعزم ہے، سیاحت دنیا کے تمام لوگوں کا حق ہے اور ایران طبی سیاحت کے علاوہ قدرتی طور پر پرکشش ممالک میں شمار ہوتا ہے اور اس کے لوگ مہمان نواز ہیں ۔