سپریم کورٹ سے 100 فیصد انصاف کی توقع ہے، شوکت عزیز صدیقی

393

اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے 100 فیصد انصاف کی توقع ہے۔ 

نجی ٹی وی سے  گفتگو میں شوکت عزیز صدیقی سے سوال کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں کیس لگا ، اتنی دیر سے یہ کیس لگا کیا انصاف کی توقع ہے؟ جو آپ نے الزام لگایا اگر سپریم کورٹ کہتی ہے چیزیں سامنے آنی چاہئیں تو اس کے ثبوت ہیں؟۔

جواب میں انہوں نے کہا کہ ثبوت پہلے سے دیئے ہوئے ہیں، الزامات کی تردید نہ ہونا خود بہت بڑا ثبوت ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ مستقبل میں عدلیہ کو بیرونی دبا ئوسے پاک کرنے کے لیے کیا کچھ کیا جاسکتا ہے؟۔

شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ایسا ہوسکتا ہے، سپریم کورٹ اس کا انکوائری کمیشن بنائے ڈائریکشن دے تاکہ تحقیقات ہوں۔

ان سے پوچھا گیا کہ آپ پر اس دوران کیا کوئی دبائو رہا ہے؟۔

شوکت عزیز صدیقی نے جواب دیا کہ سوا 5 سال میں نے اور میرے خاندان نے بہت مشکل حالات دیکھے۔