کراچی ائیرپورٹ پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

559
flights canceled

کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، جس سے ائیرپورٹ کے عملے کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مشکلات پیش آئی ہیں،  بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث بریک ڈاؤن ہوا،اس دوران  مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا  رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ گھنٹے قبل ائیرپورٹ کے بیسمنٹ میں  شاٹ سرکٹ کی وجہ سے بریک ڈاؤن  ہوا تھا،  چند گھنٹوں کے بعد بجلی بحال ہوجائے گی، فوری طور پر آپریشن ایریا کے جنریٹر کے تحت بجلی بحال کردی گئی ہے۔

بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ملازموں سمیت مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا رہا ہے، مختلف ایئرلائز کے اداروں کو بھی فلائٹ مقرر وقت  پرپرواز کرنے میں کافی مشکلات پیش آئیں ہیں تاہم ابھی تک کسی پرواز کی تاخیری کی اطلاع تو نہیں ہے کیونکہ بجلی جنریٹر کے ذریعے فوری طور پر بحال کردی گئی ہے۔