لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوزاور آراوزکی ٹریننگ کو روک دی

306

اسلام آباد:لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی جاری ٹریننگ کو روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ کر دیا جس میں ہدایت کی گئی  کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کی تربیت روک دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات ایگزیکٹیو سے کروانے کے نوٹی فکیشن کو معطل کر دیا تھا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر پنجاب میں انتخابات ایگزیکٹیو سے کروانے کے خلاف دائر درخواستوں پر جسٹس باقر نجفی نے پانچ صفحات پر مشتمل محفوظ تحریری فیصلہ جاری کیا۔