بیجنگ: چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے انسانی اعضا کے عطیات اور پیوندکاری کے حوالے سے نئے قوانین اور قواعد و ضوابط کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔
چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منظور ہونے والے نئے ضابطوں کا اطلاق آئندہ برس یکم مئی سے ہوگا۔ نئے قوانین میں عالمی سطح پر تبدیل ہوتے تناظر کو پیش نظر رکھتے ہوئے قواعد کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔
حکام کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ قوانین کے ذریعے سے پیوند کاری میں اعضا کے حصول اور تقسیم کے نظام سے متعلق ضوابط میں بہتری آئے گی اور اعضا کی پیوند کاری میں متعلقہ ٹیکنالوجیزکا اطلاق بہتر طریقے سے کیا جاسکے گا۔
نئے قواعد میں اعضا کی پیوند کاری میں طبی اداروں اور ڈاکٹروں کی اہلیت سے متعلق بھی وضاحت کی گئی ہے۔