ملتان میں ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 روپے اضافے کے بعد مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کیمطابق چینی کہیں 145 کہیں 150 روپے فروخت ہو رہی، جبکہ یوٹیلیٹی سٹور پر 155 ہے،چینی مہنگی ہو رہی ہے۔ دوکاندارمن مانیریٹ پرچینی فروخت کررہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا۔
دوکاندارو ں نے کہا کہ منڈی سے کم 6800 کا تھیلا لاتے ہیں، ایک کلو پیچھے ہمیں ایک دو روپے بچتے ہیں۔
شہریوں نے کہا کہ اب ہم بچوں کو بغیر چینی کے دودھ پلائیں یا پھر بغیر چینی کے چائے پئیں حکومت کو ریٹ کنٹرول کرنا چاہیے۔