لاہور: میں تھوک مارکیٹ میں چینی کا ریٹ 3 روپے فی کلو گرام کم ہوگیا۔ شوگر ڈیلرز کے مطابق تھوک میں چینی 137 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، 50 کلو تھیلے کی قیمت 6750 روپے پر آگئی،ذخیرہ اندوزو سٹاکسٹ ریٹ بڑھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دوسری جانب کوئٹہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا۔شہر میں فی کلو چینی 190 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
تاجر برادری کا کہنا ہیکہ کوئٹہ کے ضلع بندی اورنئے پرمٹ جاری نہ ہونے کہ وجہ سے چینی کا بحران ہے،بارڈرپار بھی چینی کی اسمگلنگ جاری ہے،جس کی وجہ سے چینی کا بحران جنم لے رہا ہے اورمارکیٹ میں چینی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے۔