کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر

352

وفاقی حکومت نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے

وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے، جس میں بجلی 1.72روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے

یہ اضافہ گذشتہ مالی سال کی دوسری اورتیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔

ذرائع کے مطابق جنوری تا مارچ2023کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے، اکتوبر تادسمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے

نیپرا کی جانب سے درخواست پر 20 دسمبر کو سماعت کی جائے گی۔