کراچی:ڈی آئی جی ٹریفک نے سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے رپورٹ جمع کروا دی، عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق رواں برس غلط پارکنگ کے باعث 22ہزار 327گاڑیاں اور 87ہزار 371موٹر بائیکس اٹھائی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف 12دسمبر تک 89مقدمات درج کروائے گئے ہیں،ڈی آئی جی ٹریفک کی رپورٹ کے مطابق درج مقدمات میں 111افراد کو گرفتار جبکہ ڈبل اور ٹرپل پارکنگ کرنے پر 90ہزار 30گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چالان کی مد میں رواں سال 5کروڑ 58لاکھ 99ہزار سے زائد رقم وصول کی گئی۔