بھارتی سپریم کورٹ کا کشمیر  سے متعلق فیصلہ انصاف کا قتل ہے، سینیٹر مولانا عبدالغفور

356

اسلام آباد:جمعیت علما اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے  بھارتی سپریم کورٹ کا کشمیر  سے متعلق فیصلہ پر رد عمل میں کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا کشمیر  سے متعلق فیصلہ انصاف کا قتل ہے۔

رہنماجے یو آئی  نے کہا کہ  بھارت انسانی حقوق کی پامالی پر مبنی فاشسٹ  ہندوتوا نظریے کو فروغ دے رہا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انوکھی منطق ہے،یہ عدالتی فیصلہ اس لئے صادر کیا گیا کہ کشمیری عوام کے شدید ردعمل کو کچلا جائے۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور کا کہنا تھاکہ جمعیت علمائے اسلام نریندر مودی کے نظریات کے زیر انتظام قائم بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے، کورٹ کا یہ فیصلہ انصاف اور انسانی حقوق کا قتل ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔