توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی گرفتاری ڈال دی گئی

367

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، جس میں عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عبوری  ضمانت کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بعد ازاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست کو خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا، جس کے بعد انہیں توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ بادی النظر یں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔

عدالت کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد نیب کی جانب سے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں باضابطہ گرفتاری جاری کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر کا کہنا ہے کہ کل ہم عمران خان کا توشہ خانہ کیس میں جسمانی ریمانڈ حاصل کریں گے۔