کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

329

کراچی: گیس کے بحران کی وجہ سے شہری مزید پریشان ہوگئے، گیس کی لائنوں سے پانی آنے لگا، عوام اس معاملے پر حیران ہوگئے، شہری گیس نہ ہونے کی وجہ سے باہر سے سلنڈر میں مہنگی گیس بھروانے پر مجبور ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لائنوں میں پانی آرہاہے، جو کسی بھی استعمال کے قابل نہیں ہے، گیس کی لائن میں گیس نہ ملنے کی وجہ سے عوام دوہری اذیت کا شکار ہوگئے ہیں،  گیس کے بلوں میں  آئے روز اضافے سے بھی شہری پریشان ہیں۔

ایسے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم پورا دن محنت مزدوری کریں یا سلنڈر میں گیس بھروانے کے لیے لائنوں میں لگیں ، 9 سے 5 بجے تک کی نوکری کرنے والا صبح سے تھکا ہارا جب گھر آتا ہے کہ تھوڑا سکون حاصل کرلوں تو گھروالے کھانے پکانے کے لیے گیس سلنڈر فل کروانے کا کہتے ہیں۔

شہریوں نے کہاکہ حکومت گیس کے بل تو کئی کئی ہزار کے بھیج دیتی ہے لیکن گیس فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے، رات 9 بجے سے جو گیس جاتی ہے تو دوپہر 12 ایک بجے تک آتی ہے، جس کے بعد بھی گیس کا پریشر پورا نہیں ہوتا ، جس کی وجہ سے کھانا پکانے میں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔