افغان شہریوں کے ووٹ اندراج پر الیکشن کمیشن تحقیقات کرے، مولانا فضل الرحمن

383
intellectual

اسلام آباد: جمعیت  علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کے ووٹ اندراج پر الیکشن کمیشن تحقیقات کرے ،یہی وہ چیزیں ہیں جو گزشتہ الیکشن میں دھاندلی کا ذریعہ بنی ہیں، ہمیں الیکشن ضرور چاہئے لیکن شفاف الیکشن کا ماحول بھی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہاں پر بھی ادارے موجود موجود ہیں اور لمبے عرصے سے اس صورت حال سے نبرد آزما ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں روز مرہ کی بنیاد پر شہادتیں ہو رہی ہیں، عام شہریوں کے ساتھ ریاستی اداروں کے اہلکار بھی اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورت حال کے باوجود ہم کہتے رہے ہیں کہ ہمیں الیکشن چاہئیں، گزشتہ ساڑھے تین سال جس رجیم کے خلاف ہم نے آزادی مارچ کیا، جلسے کیے وہ اسی وجہ سے تھا کہ ہم نے اس الیکشن کو نہیں مانا تھا اور دوبارہ الیکشن مانگ رہے تھے۔