اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو ووٹر لسٹوں میں شامل کیا، یہ معاملہ اتنا سنگین ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے پاس جاسکتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن خود بھی اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔
آصف زرداری نے کہاکہ لاڈلہ پلس اور لاڈلہ عمران خان ہی ہیں، بلاول نے نواز شریف کو لاڈلہ نہیں کہا، عدم اعتماد کے دنوں میں عمران خان نے انہیں ایک دوست کے زریعے پیغام بھجوایا کہ آدھا وقت حکومت ہم کرتے ہیں اور آدھا وقت آپ کریں، ہم نے اس مطالبے کو منظور نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن ہر حال میں ہونے ہیں، چاہے وہ 8 کو ہوں یا 18 فروری کو الیکشن لازمی ہونگے، الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کو ہے، میرے اختیار میں نہیں ہے۔