بینظیر کے قاتلوں کومعاف کرنیکا اختیار بلاول کے پاس ہے، سرفراز بگٹی

359

اسلا م آباد:نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بینظیر کے قاتلوں کو معاف کرنیکا اختیار بلاول زرداری کے پاس ہے، ریاست کے پاس نہیں۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ جو دہشت گرد قیدی پاکستان میں موجود تھے اور

 سنگین واقعے میں ملوث تھے، انہیں پاکستان کے جیلوں سے نکالا گیا، افغانستان میں جو دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث تھے، وہ بھی جیل سے نکل گئے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سے غیر قانونی مقیم لوگوں کے نکالنے کا عمل جاری ہے، غیر قانونی لوگوں کے رہنے سے ملک میں دہشت گردیاں بہت ہورہی تھیں، غیرقانونی افراد کو نکالنے کے بعد ملک میں امن قائم ہوگیا ہے۔