پاکستان پر ہونے والے ظلم کے ازالے کیلیے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا، نواز شریف

342

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہاہے کہ ترقی کرتا معاشرہ اور خوشحال پاکستان بہت ضروری ہے، پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کے لیے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا۔

 نواز شریف نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کے ساتھ خود بڑی زیادتی کی ہے، شاید اس غلطی کے ازالے کا وقت آرہا ہے، ملک کو اسی جگہ پر لے جانا چاہیئے جس کا وہ مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مہنگائی میں اپنی ساری کمائی کھوچکے، بجلی کا بل نہیں دے پارہے اس دور میں چالیس سے پچاس ہزار روپے تک کمانے والا بھی کیسے گزارا کرسکے گا؟