خواتین کو مساوی حقوق دینے کیلئے ہمیں اپنی سوچ بدلنا ہوگی، مرتضی سولنگی

248

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے انتخابی عمل میں خواتین کے فعال کردار کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا مقدس فرض ہے، صنفی امتیاز کے خاتمے کا آغاز ہر گھر سے ہونا چاہئے۔

مرتضی سولنگی نے کہاکہ   صرف قوانین بننے سے صنفی امتیاز کا خاتمہ ممکن نہیں، خواتین کو برابر کے حقوق دینے کے لئے ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی، خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں اور انہیں بااختیار بنانا ہمارا مقدس فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین برابر کی شہری ہیں، ان کے حقوق مردوں کے برابر ہیں۔ ایک ماں کو بہادری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کہ وہ اپنی بیٹی کو کسی طور یہ تاثر نہ دے کہ وہ اپنے بھائی سے کسی بھی طرح کم ہے۔