پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 2روز قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 9 مئی واقعات میں جب ضمانت ملی تو صوابی کے ڈی سی کی جانب سے تھری ایم پی او کے حکم پر گرفتار کیا گیا۔
اسد قیصر نے سنکدر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی توسط سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ نے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ڈی سی صوابی کے حکم پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔
درخواست میں یہ بھی موقف اپنایا گیا کہ ایک میں رہائی ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جاتا ہے کیونکہ اسد قیصر کو انتخابی مہم سے دور رکھا جارہا ہے۔
اس لیے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری معطل کی جائے،درخواست میں ڈی پی او اور ڈی سی صوابی، حکومت اور آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔