امریکی ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب گر کر تباہ

422

سیئول :امریکی ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوران ٹریننگ طیارے کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ امریکی ایئربیس کے قریب گرا، اس حوالے سے امریکی فوجی حکام نے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔