اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اورسابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران کی باقیات کہہ رہی ہے کہ ان کے لیڈروں پہ ظلم ہوا ہے اس لیے وہ سیاست یا پارٹی چھوڑ رہے ہیں وفاداریاں بدل رہے ہیں اور ان نام نہاد مظلوموں کی وڈیو بنا کر ظلم کی داستانیں سنا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی ذاتی یا سیاسی زندگی میں وفا نام کی کوئی روایت نہیں یہی وجہ بنی کی مشکل وقت میں اسکے قریب ترین ساتھی اسے چھوڑ گئے، ا گر لیڈر وفا کا استعارہ ہو تو ورکر مشکل اور آزمائش کاٹ لیتا ہے، جب لیڈر دو نمبر ہو یا ایک سیاسی سیلز مین ہو اور اقتدار کے لئے ہر وقت نیلام ہونے کے لئے تیار ہو تو ورکر خزاں کے پتوں کے طرح جھڑتے ہیں ۔
عمران کی باقیات کہہ رہی ھے انکے لیڈروں پہ ظلم ھوا ھے اسلئے وہ سیاست یا پارٹی چھوڑ رہے ھیں وفاداریاں بدل رہے ھیں۔ اور ان نام نہاد مظلوموں کی وڈیو بنا کر ظلم کی داستانیں سنا رہے ھیں۔
عمران خان کی ذاتی یا سیاسی زندگی میں وفا نام کی کوئ روایت نہیں یہی وجہ بنی کی مشکل وقت میں اسکے…— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 10, 2023
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں نواز شریف اور اسکے ورکروں کیساتھ کیا نہیں ہوا؟ عمران خان نے ذاتی نگرانی میں انکو ظلم کا نشانہ بنایا، جلسوں اور تقریروں میں دھمکیاں دیتا رہا، بچوں اور خواتین کو عدالتوں اور جیلوں میں گھسیٹا، ورکر کی عزت عمران کرتا تو وہ آزما ئش بھگت لیتے اس نے تو ورکر کو یہ عزت دی کہ پارٹی کے کسی پرانے وفادار پہ اعتبار نہ کیا اور پی پی پی سے ایک سال قبل ادھار لیا وکیل چئیرمین بنادیا۔