میاں صاحب ایک بار الیکٹ ہو کر آجائیں مان جاؤں گا، بلاول زرداری

453
terrorist

تیمرگرہ: میاں صاحب انہی سے ٹکرائے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دلائی، میاں صاحب نے ایک بار پھر حکومت دلوانے والوں سے لڑنا ہے، آپ ہمارے بزرگ ہیں ایک بار تو الیکٹ ہو کر آجائیں اور ووٹ کی عزت کی سیاست کریں بے عزتی کی سیاست نہیں کریں۔

تیمر گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ رائیونڈ کا وزیراعظم چاہتا ہے مجھے چوتھی بار سلیکٹ کیا جائے، جو تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کونسا تیر مارے گا، پاکستان میں تقسیم نفرت کی سیاست پہلے سے عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی سلیکٹ ہو کر آئے ہیں اور میرا مشورہ ہے میاں صاحب آپ ہمارے بزرگ ہیں ،ایک بار تو الیکٹ ہو کر آجائیں اور ووٹ کی عزت کی سیاست کریں بے عزتی کی سیاست نہیں کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک بنانے کا مقصد معاشی بحران کو ختم کرنا تھا اس لیے آصف زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی اور پاکستان کے لیے ایک عظیم راہداری کو فروغ دیا لیکن بد قسمتی سے سی پیک کو اس مقصد کے لیے بنانے میں رکاوٹ ڈال کر اس منصوبے کو روک دیا گیا اور معاشی پیہ کو جام کر دیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری سب جانتے ہیں یہ کوئی نجکاری نہیں بلکہ ڈھونگ رچایا جا رہا ہے میاں صاحب کو کبھی بھی اور کسی صورت میں پی آئی اے کو خریدنے نہیں دیں گے  ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بینظیر کو پہلی خاتون وزیراعظم بنایا ،بینظیر بھٹو لوگوں کی حقیقی لیڈر تھی اور  شہید بھٹو نے لوگوں کو عزت دی اور روزگار دیا مہنگائی کو ختم کیا ۔ میرا مخالف نا رائیونڈ والا ہے نا ہی زمان پارک صرف مہنگائی ہے ہمیں مہنگائی سے سامنا ہے میں مہنگائی سے جنگ لڑ رہا ہوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کو 10 سال باہر جا کر آرام کرنا پڑا ۔آج بھی نگراں حکومت میں میاں صاحب کے لوگ موجود ہیں میاں صاحب کے لوگ آج بھی وزارتیں سنبھال رہے ہیں  ،انہی سے ٹکرائے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دی تھی  ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کی سیاست میں کوئی معاشی حل نہیں میں  اور عوام  مل کر اس مسئلے کا حل نکالیں گے، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔جو بینظیر کا ادھورا خواب تھا اس کو مل کر پورا کریں گیں ،عوام سے روٹی کپڑا اور مکان کا کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آ رہا ہوں الیکشن کے زریعے  اور آپ نے رائیونڈ اور زمان پارک کے دونوں وزیر اعظم کو برداشت کیا اس بار نئے وزیر اعظم کی ضرورت  ہے نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جو معاشی بحران کو ختم کرنا جانتی ہو ،اس معاشی بحران میں ہم اس کھلاڑی سے کھلواڑ  کے زریعے سے ہی کھیلیں گے  جس سے ملک کی معاشی بحران کو ختم  کریں گے کسی اناڑی سے ملک چلوانے کا نتیجہ سامنے آیا ہے سب نے دیکھا ہے ۔