پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کی خاطر بیشمار قربانیاں دیں، زرداری

266
the development of Balochistan

پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کی خاطر بے شمار قربانیاں  دی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے پارٹی اصولوں اور منشور کی خاطر قربانیاں دینے میں پیپلز پارٹی جیسی مثال دنیا میں کوئی نہیں۔ پی پی نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے اور اپنے قیام ہی سے ذوالفقار علی بھٹو کا روٹی  کپڑا اور مکان کا نعرہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہے، جس کی خاطر پارٹی نے ان گنت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد میں شہدا کا خون شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے تجربوں سے سیکھتے ہوئے مسلسل آگے بڑھ رہی ہے اور اب بھی ہم نئے جوش اور احساس ذمے داری کے ساتھ قوم کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔ ملکی معاملات میں شفافیت اور اچھے نظام حکومت کے لیے خوراک، تعلیم اور صحت جیسے اہم شعبوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنا ضروری ہے۔