پرانی سیاست دفن،ہمیں گالی اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی ، بلاول بھٹو

417
terrorists

شانگلہ :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرانے سیاستدان مسائل کو نہیں دیکھ رہے اور نہ ہی ان کے پاس مستقبل کا کوئی منصوبہ ہے۔

شانگلہ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کہیں اور نہیں دیکھوں گا بلکہ عوام سے مدد مانگوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پرانے سیاستدان آج بھی پرانے وقتوں کی سیاست کر رہے ہیں اور انا کی سیاست کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہی ماضی کی طرح عوام کو مشکلات سے نکالا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں بلکہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے اپنی والدہ سے سیکھا ہے کہ غریبوں کی نمائندگی کیسے کی جاتی ہے، ہمیں گالی اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک مشکل میں ہے، آئیے ان کا ساتھ دیں وہ اس ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

بلاول بھٹو 13 دسمبر کو پشاور میں سیاسی سرگرمیاں کریں گے اور صوبے میں سات روز تک جلسوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

بلاول بھٹو 9 دسمبر کو لوئر دیر کا دورہ کریں گے اور 11 دسمبر کو کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

سیاسی دورے کا مقصد آئندہ عام انتخابات کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنا ہے۔