ن اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے کافیصلہ

555
seat adjustment

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور ق لیگ کے چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےلئے مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیا جو کہ آئندہ چند روزمیں تشکل دے دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین سے نواز شریف کی تقریباً 15 سال کے بعد ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال اور انتخابات میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کے دوران نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔، اس موقع پر ن لیگ کی جانب سے مسلم لیگ ق کو انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیش کش کی گئی۔

سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کے مطابق مسلم لیگ ن نے ایم این اے کی 2 نشستوں پر ق لیگ کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی آفر کی ہے۔ علاوہ ازیں ایم پی اے کی 3 سیٹوں پر بھی ایڈجسٹمنٹ کی پیش کش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور ق لیگ کی مشترکہ کمیٹی آئندہ چند روز میں تشکیل دے دی جائے گی، جو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تمام تر معاملات پر دونوں جماعتوں کی اعلی قیادت کو تجاویز دے گی۔