نواز شریف کی 15 سال بعد شجاعت حسین سے ملاقات

293

لاہور:قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ، چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ ظہور الہی روڈ پہنچے، ان کے ہمراہ شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑسمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی ملاقات کے لئے پہنچے۔ 

نواز شریف اور لیگی قیادت کی آمد پر مسلم لیگ ق کے رہنماوں نے ان کا استقبال کیا، ملاقات میں مسلم لیگ ق کی جانب سے سالک حسین، شافع حسین، طارق بشیر چیمہ اور امتیاز رانجھا بھی شریک  تھے۔ 

نواز شریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ  شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، چودھری شجاعت حسین نے نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت کی آئندہ عام انتخابات میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔