چین نے اسکولوں میں بیماریوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات تیز کردیے

408

بیجنگ:چین نے سردیوں کے موسم میں اسکولوں میں بیماریوں کی روک تھام  کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں،  احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے تعلیمی اداروں کو باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی حکام اوراسکولوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وبائی امراض کی نگرانی کو مضبوط بنائیں اور اساتذہ اور طلبا میں روزمرہ تحفظ اور صحت کی نگرانی کے بارے میں آگاہی بڑھا ئیں۔

 نوٹس میں طلبا کی صحت کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ان کے بیمار ہونے پرانہیں  تعلیمی کام کی ضروریات سے استسنی دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

نوٹس میں تعلیمی منصوبوں کو بہتر بنانے سمیت آن لائن اور آف لائن تدریس کے درمیان ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی زوردیا گیا ہے۔