کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل وڈھ اور گرد و نواح میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی گہرائی 60 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستانی وقت کے مطابق 5 بج کر 20 منٹ پر محسوس ہوئے، جنہیں میڈیم کیٹیگری قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔