پشاور میں چوری یا چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت کی نشاندہی کے لیے موبائل ایپ متعارف کروادی گئی۔
پولیس کی جانب سے پشاور میں شہریوں کی سہولت کیلئے فائنڈ مائی سیل فون(ایف ایم سی) کے نام سے موبائل ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔
پولیس کا دعوی ہے کہ اس ایپ کی بدولت وارداتوں میں کمی ممکن ہو سکے گی، ایپ سے چوری یا چھینے گئے موبائل فونز کی خریدوفروخت روکنے میں مدد ملے گی۔سی سی پی او نے بتایا کہ فائنڈ مائی سیل فون ایپ پر موبائل ڈیلرز کی رجسٹریشن کیلئے فارم کا اجرا کردیا گیا ہے، رجسٹرڈ دکانداروں کے پاس چھینے گئے یا چوری شدہ موبائل فونز کا ڈیٹا آجائے گا۔
سی سی پی او کے مطابق ایپ کے ذریعے موبائل فروخت کرنے والے کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ اور فروخت کنندہ کی تصویر محفوظ کی جائیگی۔ اس کے علاوہ ڈیٹا پشاورپولیس،کنٹرول روم اور متعلقہ تھانہ کی ایپ پربھی الرٹ میں آجائے گا۔