اسلام آباد :ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ۔
جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دے دیا۔
اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں پی سی ایل سے شیریں مزاری کا نام نکال کر رپورٹ دیں، ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ کو رپورٹ دیں ۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ ایگزٹ لسٹ(پی سی ایل)لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔