پاکستان کا بچہ بچہ غزہ کے مجاہدین کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمن

466
Not in favor of anyone's arrest

لاڑکانہ:جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ  ے غزہ کے مجاہدوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ انکے ساتھ ہے ، ہم نے 15 سال سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔

شہید اسلام طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  فتنہ مکافات عمل کا شکار ہے جو کبھی سر نہیں اٹھاسکے گا، کبھی ہم فقیروں کی بھی مان لیا کرو، یہ صرف سندھ نہیں پاکستان کی سیاست میں تبدیلی لائے گا، 75 سال سے  ملک میں غلط قیادت کو منتخب کیا گیا۔

 سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نیب بنایا گیا تو ہم نے تب ہی کہا تھا یہ سیاسی انتقام کا ادارہ ہے  18 ویں ترمیم  کے موقع پر  کہا نیب کو ختم کرو، نیب کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، یہودی ایجنٹ کو لایا جارہا ہے ایک دن کہے گا اسرائیل کو تسلیم کرلو۔

انہوں نے کہا کہ  عرب دنیا سے کہہ رہا ہوں آج وہاں کے یتیم بچوں اور ماں بہنوں نہتے نوجوانوں کا خون تمہیں بلا رہا ہے، غزہ کے یتیم پکار رہے ہیں کہ عرب دنیا کیسے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کر سکتی ہے؟