پی ایس ایل 9، افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے

470

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر افتخار احمد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے آئندہ ایڈیشن کے لئے ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ڈیل کے بعد افتخار احمد اور پہلی پلاٹنیم پک ملتان سلطان کو ملی جس کے بدلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو رائلی رسو اور سلور رائونڈ پک ملی ہے۔

افتخار احمد پی ایس ایل 9میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے جبکہ رائلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ان ایکشن ہوں گے۔

 افتخار احمد کا کہنا تھا کہ مجھے سلطان بننے کی خوشی ہے، ملتان کے لوگوں کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے کیونکہ اس کھیل کے لیے ان کا جنون کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز ایک مضبوط ٹیم کے طور پر ابھری ہے اور پچھلے تین سیزن میں ان کا ریکارڈ خود بولتا ہے، اب یہ میری خواہش ہے کہ میں ان کی ٹرافی جیتنے میں مدد کروں۔