غاصب اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی ادارے کارروائی کریں، ایران

491

تہران :ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے  کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کریں۔

ایرانی وزیر خارجہ  نے کہاکہ  اسرائیل کا جنگی جرائم کی بنیاد پر عالمی سطح پر بائیکاٹ ہونا چاہیے،  اسرائیل نے ایک پاگل ہاتھی کی طرح غزہ کے نہتے شہریوں پر کئی دنوں تک مسلسل بمباری کی ہے، جنگ بندی کے معاہدے پر بھی لیت ولعل سے کام لے رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل غزہ کا محاصرہ اور غاصبانہ قبضہ مکمل طور پر ختم کرکے اپنی فوجوں کو غزہ کی سرحد سے دور ہٹائے، عالمی ادارے غزہ کے شہریوں کو دوبارہ مستحکم کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں بھیج کر شہر کو آباد کریں۔