اقوام متحدہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کر ے ،راجہ پرویز اشرف

365
under the deal

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔

 اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے فلسطینی بچوں،خواتین اور معصوم شہریوں کا قتل عام شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ 

فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پاکستانی عوام اور پارلیمان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔

 وقت کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری کھلے دل کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے ، اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے فلسطینی بچوں،خواتین اور معصوم شہریوں کا قتل عام شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

دنیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ فلسطین و کشمیر سمیت تمام تنازعات کا منصفانہ حل ضروری ہے ، فلسطین میں جاری نسل کشی اور جبری نقل مکانی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ،فلسطین کی موجودہ صورت حال پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔

مسئلہ فلسطین کا حل 1967سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور مقبوضہ بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت قرار دینے میں مضمر ہے ، اقوام متحدہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔

 اسرائیلی مظالم فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتے،سپیکر قومی اسمبلی نے فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے ۔