سیاسی انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے، شہباز شریف

391
Bitter decisions have to be taken

 اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ افسوس ہے 10سال خیبر پختونخوا ترقی سے محروم رہا، خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے دہشت گردی کیخلاف تاریخی قربانیاں دی ہیں، سیاسی انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے۔

شہباز شریف نے کہاکہ ہمیں قید خانے، زندان، بے بنیاد مقدمات، چادر اور چار دیواری کی پامالی، کردار کشی سمیت اذیت کا ہر حربہ اختیار کیاگیا، مخالفین کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے، ہم نے صبر وتحمل کے ساتھ دشمنوں کو ناکو چنے چبوائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کے پی کے پر حکومت کرنے والوں نے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کردیا، صحت کارڈ دینے والوں نے لوگوں سے اسپتالوں میں ملنے والی سہولیات چھین لیں۔