فلسطین کا مسئلہ اسلام اور مغربی قوتوں کی جنگ ہے، ایرانی سفیر

540

کوئٹہ: پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اسلام اور مغربی قوتوں کی جنگ ہے، ایران کے آئین میں مظلوموں کی حمایت کا قانون موجود ہے، 44 سالوں میں ایران کے خلاف ہر قسم کی سازشیں کی گئیں۔

ایرانی سفیر  نے کہا کہ ایران نے تمام سازشوں کا بہادری اور اتحاد کے ساتھ مقابلہ کیا، ایران اور عراق وار کے پیچھے عالمی قوتیں سرگرم تھیں، ایران کے ایٹمی پروگرام کے خاتمے کی کوششیں کی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ  ایران پر لگنے والی پابندیوں کا عوام نے مقابلہ کیا اور وہ ختم ہوئیں، ایران اسلامی ممالک کی حمایت ہمیشہ کرتا ہے، امریکا کی ایران سے صرف ایٹمی قوت کی وجہ سے دشمنی نہیں بلکہ فلسطین کی حمایت کی وجہ سے ہے، ہم نے فلسطین کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔