امیرِ کویت شیخ نواف الاحمد کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال میں داخل

492

کویت سٹی: کویت کے 86 سالہ امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو اچانک طبیعت خراب ہونے پرہنگامی طورپر اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق کویت کے امیر کی بیماری کے حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہے، ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کررہی ہے،ان کی دیکھ بھال کے لیے ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمہ وقت ان کے ہمراہ موجود ہے۔

خیال رہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے امیر بنے تھے۔