کراچی کے صنعتی صارفین کیلیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

667
K Electric customers

کراچی: نیپرا نے کراچی کے صنعتی صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے شہر قائد میں بجلی  کے صنعتی صارفین کے لیے 3 روپے فی یونٹ قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے صنعتی صارفین سے ریکوری سے متعلق نظر ثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے بعد کے الیکٹرک کو کو صنعتی صارفین سے 3 روپے فی یونٹ رقم 2 ماہ میں ریکور کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

اتھارٹی کے مطابق صنعتی صارفین سے سبسڈی کی مد میں رقم واپس لی جائے گی اور اس فیصلے پر عمل درآمد 2 ماہ میں ہوگا۔ نیپرا کی جانب سے پاور ڈویژن کے اعتراض کے بعد نظرثانی فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جسے منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے۔