نیویارک:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور برازیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے اتفاق رائے کی کوشش سے حماس اور اسرائیل میں جامع اور دیرپا جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے برازیلی ہم منصب مارو ویرا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سلامتی کونسل میں ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے برازیل کے ساتھ مشترکہ قرارداد پیش کی ہے ، جس میں قیدیوں کی رہائی اور فلسطین اور اسرائیل تنازع کے بنیادی حل کے لئے 2 ریاستی حل پر زور دیاہے۔
برازیل کے وزیر خارجہ نے کہا کہ برازیل اس بارے چین کے موقف سے اتفاق کرتا ہے اس لئے عارضی جنگ بندی کو طویل کرنا چاہیے، اس سلسلے میں برازیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو نئے اقدامات کرنے اور متفقہ اور واضح آواز اٹھانے کے لئے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔