ڈی ویلیوایشن کامسئلہ بڑا نازک ہے، ہم بلیم گیم میں نہیں جانا چاہتے، اسحاق ڈار

581
blame game

اسلام آباد: سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈی ویلیوایشن کا مسئلہ بڑا سیریس ہے، ہم بلیم گیم میں نہیں جانا چاہتے۔

سینیٹراسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو ہمارا ہمسایہ ہمیں نہ چھوڑتا، بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں چھ دھماکے کئے گئے، ایٹمی دھماکوں کے بعد بھارتی وزیراعظم چل کر پاکستان آئے، اس کے بعد ہم نے کارگل کا ایشو چھیڑ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ذخائر محدود ہیں، پہلی بار1988ء میں وزیر خزانہ بنا تو ڈالر کو 52 روپے پر مستحکم رکھا، مضبوط کرنسی ہی ملک کی ترقی کا سبب بنتی ہے، بغیرتصدیق کے جھوٹ بول دیا جاتا ہے، ہمیں تو کسی حوالے سے ڈی ویلیوایشن سوٹ ہی نہیں کرتی، ہروقت ٹی وی پر بیٹھنے والے آج غائب ہیں۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے زمانے میں 10 روپے کی ڈی ویلیوایشن ہوئی، مانیٹری پالیسی، ایکسچینج مینجمنٹ سٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، پاکستان کی کرنسی کومزید مضبوط ہونا چاہئے۔