راولپنڈی: رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بشمول دفاع، سیکورٹی اور فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔
معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن قائم کرنے میں دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
#ISPR
Lieutenant General Fahd bin Abdullah Al-Mutair, Commander of the Royal Saudi Land Forces (RSLF) called on General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (#COAS) at GHQ, today.During the meeting, both sides discussed various areas of mutual interest including… pic.twitter.com/ijnOzdcCHs
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 27, 2023
آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ “پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تزویراتی اور برادرانہ تعلقات کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔”
قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔