لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

715

لاہور اور اس کے گردونواح میں اتوار کو ایک بار پھر اسموگ کا راج ہے۔

عالمی ویب سائٹ کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہوا کے معیار کا انڈیکس 248 ہے۔

اسموگ کے باعث سردی، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

طبی ماہرین نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری گھروں سے نکلتے وقت ماسک پہنیں۔

آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے اور کولکتہ تیسرے نمبر پر ہے۔

آج کراچی دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر ہے۔