کراچی میں جے آئی یوتھ کی ”غزہ بائیک ریلی” نواجون اور بچےبڑی تعداد میں شریک

864
JI Youth

کراچی: جے آئی یوتھ کے تحت اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مزار قائد تا تین تلوار کلفٹن ” غزہ بائیک ریلی ” کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں جے آئی یوتھ کےعہدیداران، کارکنان اور کراچی کے نوجوانوں سمیت بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے مخصوص فلسطینی رومال اور فلسطینی جھنڈا اٹھا یاہوا تھا، داہنے ہاتھ اور ماتھوں پر سرخ رنگ کی پٹی باندھی ہوئی تھی جس پر لبیک یا اقصیٰ تحریر تھا، ریلی میں وقفے وقفے سے لبیک یا اخوتنا، لبیک القدس لنا ترانہ چلایا جاتارہا۔

ریلی کا آغاز نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی کی قیادت میں مزار قائد سے ہوا ۔غزہ بائیک ریلی سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی اورجے آئی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم یوسف ابدالی نے بھی خطاب کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے تین تلوارکلفٹن میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب امریکہ کے عوام وائٹ ہاؤس کا گھیراؤ کر کے نعرہ لگاسکتے ہیں کہ اگر فلسطین میں جنگ بندی نہیں کروگے تو ہم تمہیں ووٹ نہیں دیں گے تو پاکستان کے عوام بھی پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے دفاتر کا گھیراؤ کر کے نعرہ لگائیں کہ اگر اسرائیل اور امریکہ کی مذمت نہ کی تو ہم ووٹ نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کے مجاہدین ، فلسطین کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیںجو مزاحمت پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران قوم کو معیشت کا خوف دلاکر ڈراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر ہم نے اسرائیل اور امریکہ کی مخالفت کی تو ہماری معیشت متاثر ہوجائے گی ،عوام جانتے ہیں کہ76 سال سے پاکستان کی معیشت حکمران طبقہ، بیوروکریسی، امریکہ آلہ کار اور جاگیرداروں اور وڈیروں کے ہاتھوں میں ہونے کی وجہ سے کس حال میں ہے،حقیقت یہ ہے کہ جب تک امریکہ کے آلہ کاروں کو سروں سے نہیں ہٹایا جائے گا ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا فرض ہے کہ وہ عوام کو پیغام دیں کہ غلاموں کو سروں سے ہٹانا ہی عزت کا راستہ ہے۔ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں حماس اور القسام برگیڈ کی لیڈر شپ کو جنہوں نے تھوڑی سے قوت سے اسرائیل کا غرور خاک میں ملادیا۔ابو عبیدہ ہمارے ہیرو ہیں،حکمران سن لیں اگر فلسطینیوں کے حق کے لیے آواز بلند نہیں کی تو عوام تمہیں معاف نہیں کریںگے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ آج حماس نے 7سال سے اسرائیل کی قیدمیں رہنے والے فلسطینیوں کوآزاد کروایاجب کہ سابق جرنیل پرویز مشرف نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کردیالیکن ہمارے حکمرانوں نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کیابلکہ پیپلزپارٹی اور نہ ہی نواز لیگ نے امریکہ اور اسرائیل کی مذمت کی اور نہ فلسطین کی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا ک ہنگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر مسئلہ فلسطین کو دوریاستی حل قرار دے رہے ہیں۔ہم کہتے ہیں کہ دوریاستی حل کی بات کرنے والا ملک کا غدار ہوگا۔