فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ خود فلسطینی کریں گے، ایران

469

تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی راہ حل اور اس کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی قوم اور استقامتی تحریک کرے گی ۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق  وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے الجزیرہ ٹی وی سے بات چیت کے دوران،غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم رکوانے کیلئے ایران کی کوششوں کے بارے میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے برکس اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہوں کے سامنے غزہ میں جنگی جرائم روکے جانے کی تجویز پیش کی تھی۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ میں عبوری جنگ بندی کے بارے میں کہا کہ امید ہے کہ یہ عبوری جنگ بندی صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ رکے جانے کا سرآغاز ثابت ہوگی۔

 حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اگر امریکا کی حمایت نہ ہوتی تو صیہونی حکومت جنگ جاری نہیں رکھ سکتی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکیوں سے یہ پیغام ملا کہ وہ جنگ میں توسیع نہیں چاہتے، ہم نے امریکیوں کے جواب میں کہا کہ وہ اسرائیل کی حمایت اور اس کو اسلحے دے کر، جنگ کو وسعت دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔