لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے کلاڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے

434
forecast

لاہور : نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے اسموگ کنٹرول سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں مخصوص مقامات پر مصنوعی بارش کے لیے کلاڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے۔

عامر میر کا کہنا ہے کہ حکومت مصنوعی بارش کے لیے کلاڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، مصنوعی بارش پر کروڑوں روپے خرچ نہیں ہوتے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو سمری نہیں بھیجی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی بارش کے لیے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی نسبتا کم خرچ ہے، کلاڈ سیڈنگ کے لیے آسمان پر بادلوں کی موجودگی ضروری ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بادلوں سے مشروط ہونے کی وجہ سے کلاڈ سیڈنگ کے لیے کسی حتمی تاریخ کا تعین ممکن نہیں، کلاڈ سیڈنگ میں مصنوعی بارش کے لیے بادلوں پر مخصوص سالٹ چھڑکا جاتا ہے۔

چھڑکا وکے لیے جس جہاز کا استعمال کیا جانا ہے اسے آپریٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، مصنوعی بارش کلاڈ سیڈنگ جہاز کی بحالی کے بعد ہی ممکن ہو گی۔